لاہور ائیر پورٹ پر طیارے کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2015 21:40

لاہور ائیر پورٹ پر طیارے کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28اکتوبر 2015 ء) لاہور ائیر پورٹ پر طیارے کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دوران پرواز جہاز کو تباہ کردینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاز کے پائلٹ نے لاہور ائیرپورٹ پر پرواز اترنے کے بعد کنٹرول روم میں فوری رابطہ کرکے دوران پرواز پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے طیارے کی جانچ پڑتال کے بعد اسے کلئیر قرار دے دیا ہے۔ جہاز غیر ملکی کمپنی کا ہے۔

متعلقہ عنوان :