ترکی نے پاکستان کو 34 ٹی 37 جنگی طیارے مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2015 21:30

ترکی نے پاکستان کو 34 ٹی 37 جنگی طیارے مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28اکتوبر 2015 ء) ترکی نے پاکستان کو 34 ٹی 37 جنگی طیارے مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی تعاون کے حوالے سے اہم معاہد طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے تحت ترکی پاکستان کو 34 ٹی 37 جنگی طیارے مفت فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے پاکستان اور ترکی کے اعلی فوج حکام کی جانب سے انقرہ میں معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے سیکریٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ محمدعالم خٹک جبکہ ترکی کی جانب سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسرگلرنے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت ترکی پاکستان کو اس جنگی جہاز کے پرزہ جات بھی مفت فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے سیکریٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ محمدعالم خٹک کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے ورکنگ گروپس نے ا س معاہدے کے حوالے سے بہت کام کیا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون مزید فروغ پائے گا۔

متعلقہ عنوان :