شعیب ملک سے شاید کے بعد رشتے آنے کا سلسلہ مزید بڑھ گیا: ثانیہ مرزا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2015 21:21

شعیب ملک سے شاید کے بعد رشتے آنے کا سلسلہ مزید بڑھ گیا: ثانیہ مرزا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28اکتوبر 2015 ء) ثانیہ مرزا نے اعتراف کیا ہے کہ شعیب ملک سے ان کی شادی کے بعد ان کیلئے رشتے آنے کا سلسلے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا جو کہ معروف بھارتی ٹینس سٹار بھی ہیں، ان کی کی جوڑی پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے۔

(جاری ہے)

اسی باعث یہ آئے دن کسی نہ کسی خبر کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں ایک بھارتی چینل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایک اعتراف کیا جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہا ہے۔ ثانیہ مرزا نے اعتراف کیا ہے کہ شعیب ملک سے ان کی شادی کے بعد سے ان کیلئے رشتے آنے کا سلسلہ مزید بڑھ گیا ہے۔ تاہم وہ اس تمام صورتحال سے پریشان نہیں ہوتیں۔