بھولا گجر کیس کا ملزم 15 سال سے اشتہاری ہے جس کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں: رانا ثناء اللہ

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2015 20:32

بھولا گجر کیس کا ملزم 15 سال سے اشتہاری ہے جس کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں: ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28اکتوبر 2015 ء) رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بھولا گجر کیس کا ملزم 15 سال سے اشتہاری ہے جس کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھولا گجر قتل کیس کے حوالے سے عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بھولا گجر کیس کا ملزم 15 سال سے اشتہاری ہے جس کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نوید نے مارچ میں گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اعترافی بیان دیا۔ جو ملزم 15 سال سے اشتہاری ہو اس کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ ملزم سے زیادہ مدعی کے بھائی کے بیان کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے جو مجھے بھولا گجر کا بھائی سمجھتا ہے۔ عدالت نے اس کیس میں تفتیش کا حکم دیا ہے تو تفتیش ہوجائے گی۔بھولا گجر کیس کی تفتیش پہلے سے ہی مکمل ہوچکی ہے، اس معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :