فلپائنی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فروخت کر دینے والے 2 بنگلہ دیشی شخص دبئی میں گرفتار

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2015 19:49

فلپائنی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فروخت کر دینے والے 2 بنگلہ دیشی ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28اکتوبر 2015 ء) فلپائنی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فروکٹ کر دینے والے 2 بنگلہ دیشی شخص دبئی میں گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے 2 بنگلہ دیشی افراد کو ریپ اور انسانی خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں افراد کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں ایک فلپائنی خاتون کو ٹیکسی کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پھر فحاشی کے کام کیلئے 3 ہزار درہم کے عوض فروخت کر دیا گیا تھا۔

تاہم فلپائنی خاتون فحاشی کے اڈے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں اور پولیس کے پاس پہنچ کر اپنی تمام داستان بیان کردی۔ پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس تمام جرم میں ملوث بنگلہ دیشی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :