پاکستان اور افغانستان میں امدادی کارروائیوں میں تعاون کی فراہمی کیلئے تیار ہیں‘ چین

بدھ 28 اکتوبر 2015 19:35

پاکستان اور افغانستان میں امدادی کارروائیوں میں تعاون کی فراہمی کیلئے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) چین کے صدر ژی جینگ نے پاکستان اور افغانستان میں زلزلہ سے ہونیوالی ہلاکتوں اور مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ریلیف فراہم کرنیکی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا کے مطابق اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کے نام پیغام میں ژی نے کہا کہ پاکستان اور چین مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں جبکہ چینی عوام بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کے درد کو بھرپور طریقے سے محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن زلزلے سے پاکستان میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر ہمیں دکھ ہے اور ہم متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان میں بھی ریلیف کارروائیوں میں معاونت کیلئے تیار ہے۔(رضوان شاہ)

متعلقہ عنوان :