اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 154 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 اکتوبر 2015 14:53

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 154 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اکتوبر 2015 ء) : سپریم کورٹ نے این اے 154 میں دوباری انتخابات کا حکم دے دیا . تفصیلات کے مطابق این اے 154 سے منتخب ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق بلوچ نے اپنی نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، سپریم کورٹ نے انتخابی بے ضابطگیوں کے کی بنیاد پر میں دوبارہ الیکشن کروانے کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے این اے 154 لودھراں میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا.

جبکہ سپریم کورٹ نے صدیق بلوچ کی نااہلی کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے . اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں تمام اپیلیں سنیں اور فیصلہ دیا.

(جاری ہے)

یہ ایک قانونی فیصلہ ہے جس پر میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا.انہوں نے کہا کہ صدیق بلوچ کے نا اہل ہونے یا نہ ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، آئندہ الیکشن میں صدیق بلوچ خود لڑیں یا ان کا بیٹا اس بات سے بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیاسی قوت سے ن لیگ کا مقابلہ کریں گے .

انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنا انگریزی کا خط خود نہ پڑھ سکے وہ بی اے پاس کیسے ہو سکتا ہے. جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ اڑھائی سال قبل ان سے چھینا گیا حق انہیں دوبارہ لوٹا دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے اپنے پسندیدہ امیدوار کو جتوا سکیں. جبکہ صدیق بلوچ نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے ، سپریم کورٹ نے میری نا اہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دھاندلی کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا ہے .

متعلقہ عنوان :