اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 اکتوبر 2015 11:11

اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں ایک بار پھر  زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اکتوبر 2015 ء) : اسلام آباد سمیت ملک بھر کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں. زلزلے کے جھٹکے سوات کے ضلع بھر میں بھی محسوس کیے گئے . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.

(جاری ہے)

2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش مرکز اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی. واضح رہے کہ دو روز قبل آنے والے زلزلے نے لوگوں میں اس قدر خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے کہ آج بھی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے . آج آنے والا زلزلہ دو روز قبل آنے والے زلزلے کا آفٹر شاک بھی ہو سکتا ہے . میٹ آفس نے آفٹر شاکس سے متعلق ایک روز قبل ہی تنبیہہ جاری کر رکھی ہے.

متعلقہ عنوان :