اسلام آباد : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 365 ہو گئی، سینکڑوں زخمی زیر علاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 اکتوبر 2015 10:58

اسلام آباد : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 365 ہو گئی، سینکڑوں زخمی زیر علاج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اکتوبر 2015 ء) : ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کی تباہ کاریاں ابھی تک جاری ہیں. زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 363 ہوگئی جبکہ 1800 سے زائد افراد زخمی ہیں اور ملک بھر کے مخلتف اسپتالوں میں زیرٍ علاج ہیں. دوسری جانب موسم کی خرابی کے باعث زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔زلزلے نے شانگلہ کا نقشہ بدل دیا، سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ شانگلہ کئی مقامات پر لرز اُٹھا۔

(جاری ہے)

شاہراہ قراقرم پر بھی کئی مقامات پر بند ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ڈسٹرکٹ غذر میں دھیمل کے مقام پر گلگت چترال شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوگئی۔پٹن کا بھی گلگت سے رابطہ ٹوٹ چکا ہے۔ جبکہ نگر میں ٹوٹے گلیشیئرز پر تباہ کن جگہیں اب تک خوف کا ایک منظر پیش کر رہی ہیں۔ ہوپر میں گلیئشئر کے سرکنے سے پہاڑی سلسلے میں وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے. جبکہ زلزلہ متاثین کی امداد کے لیے تمام سیاسی و عسکری قیداتیں ایک ہی صفحے پر آ گئی ہیں اور زلزلہ متاثرین ک ہر ممکن امداد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں.

متعلقہ عنوان :