اللہ تعالی کی طرف سے عذاب نازل ہونے کا سلسلہ نبوت ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا تھا،موت تو ہرروز آتی ہے لیکن یہ ایک تنبییہ ہوتی ہے ایسی باتوں کا عذاب یا گناہوں سے کوئی تعلق نہیں،نامور مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 27 اکتوبر 2015 23:15

اللہ تعالی کی طرف سے عذاب نازل ہونے کا سلسلہ نبوت ختم ہونے کے ساتھ ہی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27اکتوبر۔2015ء)نامور مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے عذاب نازل ہونے کا سلسلہ نبوت ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا تھا،موت تو ہرروز آتی ہے لیکن یہ ایک تنبییہ ہوتی ہے ایسی باتوں کا عذاب یا گناہوں سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ جاوید احمد غامدی نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ زلزلے اللہ کی طرف سے گناہوں کا عذاب ہیں ان کی بات قرآن پاک کی رو سے غلط ہے یہ تو اللہ کی طرف سے ایک تنبیہ ہے۔

(جاری ہے)

اللہ لوگوں کو خواب غفلت سے جگانے کیلئے ایسا کرتا ہے۔موت تو ہرروز آتی ہے لیکن یہ ایک تنبییہ ہوتی ہے ایسی باتوں کا عذاب یا گناہوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی چیزیں اس بات کا احساس دلاتی ہیں کہ خود کو اللہ کی ہدایت کے مطابق بنایاجائے اورآنے والے وقت کیلئے اپنی حفاظت کا بندوبست کیا جائے،زندہ دل قومیں ایسا اہتمام کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارا انتظام فرشتوں نے نہیں کرنا۔کچھ چیزیں انسانوں کو بھی کرنا ہوتی ہیں۔دنیامیں ہر جگہ آفات آتی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ گناہوں کی سزا مل رہی ہے۔