فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اسلام آباد کی جانب سے چھ رکنی میڈیکل ٹیم ادویات اور دیگر سامان لے کر تیمر گرہ کے لیے روانہ

منگل 27 اکتوبر 2015 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) جماعۃالدعوۃ کے فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اسلام آباد کی جانب سے چھ رکنی میڈیکل ٹیم ادویات اور دیگر سامان لے کر تیمر گرہ کے لیے روانہ ہو گئیں جہاں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گی چھی رکنی ٹیم کی قیادت انچارج فلا ح انسانیت فاؤنڈیشن محمد حسنین کر رہے ہیں جبکہ ٹیم دو ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر رضاکار شامل ہیں جبکہ دولاکھ مالیت کی ادویات اور ایمبولینس بھی ہمراہ ہے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے یاد رہے کہ گزشتہ روز زلزلہ کے فورابعد ہی فلاح انسانیت کے رضاکاروں نے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید کے حکم پر لاہور فیصل آباد اور دیگر علاقوں سے میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی چئیرمین حافظ عبدالرؤف خود کر رہے ہیں اس وقت متاثرین میں پکا پکایا کھانا ، خشک خوراک اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :