مشاورت کر کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک دو روز میں اچھے پیکج کا اعلان کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 اکتوبر 2015 15:01

مشاورت کر کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک دو روز میں اچھے پیکج کا اعلان ..

شانگلہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے شانگلہ دورے کے دوران متاثرین سے ملاقات کی . متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے ان کے نقصان پر افسوس پر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ زلزلہ میں اپنی جان کھو دینے والے افراد کے لواحقین کو اللہ صبر عطا کرے جبکہ زخمیوں کی عیادت کر رہے ہیں.

متاثرین کے لیے ادویات اور میڈیکل ٹیمیں بھی پہنچ رہی ہیں.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدام اُٹھائے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے مشاورت کے بعد زلزلہ متاثرین کے لیے ایک سے دو روز میں اچھے پیکج کا اعلان کریں گے. متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور ایف ڈبلیو او کی مدد سے بند سڑکیں کھولی جا رہی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ مکمل بحالی تک آفت زدہ علاقوں کا دورہ کرتا رہوں گا. وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ گھروں کی دوبارہ تعمیر اور بحالی کے لیے بھی متاثرین کو امداد فراہم کی جائے گی. انہوں نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیوں کا حصہ بننے والے فوجی جوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا.

متعلقہ عنوان :