Live Updates

زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی،عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 اکتوبر 2015 12:47

زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی،عمران خان

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اکتوبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے ہیں. عمران خان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے . گذشتہ روز ملک بھر میں آنے والے زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہوا جس میں 206 افراد جاں بحق جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہیں.

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بڑی تعداد میں مریض موجود ہیں، زیادہ تر مریضوں کے سر پر چوٹیں آئی ہیں. میری درخواست ہے کہ اسپتالوں کے دورے کم کریں.اس سے ڈاکٹرز کا کام متاثر ہوتا ہے.

(جاری ہے)

ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 2000 سے زائد ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ دیر، سوات، شانگلہ اور مالاکنڈ کے دورے کے لیے جا رہے ہیں جہاں پہنچ کر خود نقصان کا تخمینہ لگائیں گے ، صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی. عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایسی بلڈنگز تیار کریں گے جیسی بیرونٍ ممالک میں موجود ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ میں گذذشتہ روز سے مسلسل وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے رابطے میں ہوں. صوبائی حکومت کے تمام وسائل کا جائزہ لے کر انہیں زلزلہ متاثرین کی بحالی پر لگا دیں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات