پشاور : قومی کرکٹر شاہد آفریدی مریضوں کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 اکتوبر 2015 12:27

پشاور : قومی کرکٹر شاہد آفریدی مریضوں کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اکتوبر 2015 ء) : قومی کرکٹر شاہد آفریدی زلزلے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے . لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے اعمال ٹھیک کرنا ہوں گے . شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ یہاں مریضوں کی عیادت کے لیے آنا اور یہاں کے نقصان کا اندازہ لگانا نہایت ضروری تھا ، ان کا کہنا تھا کہ میں اندازہ لگاؤں گا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے میری فاؤنڈیشن اور کیا کیا کام کر سکتی ہے جس کے بعد زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :