راولپنڈی : پاک فوج زلزلے کے باعث ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے ، امدادی سامان چترال بھجوا دیا گیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 اکتوبر 2015 10:59

راولپنڈی : پاک فوج زلزلے کے باعث ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے ، ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اکتوبر 2015 ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کام کر رہی ہے . انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان چترال بھجھوا دیا گیا ہے جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے راشن ، 10 پیکٹ تیار کھانا، خیمے اور500 کمبل بھی بھجوائے گئے ہیں.

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پاک فوج نے امدادی مرکز بھی قائم کر دئے ہیں . ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی مراکز تیمر گرہ ،دیر، باجوڑ، چترال میں قائم کیے گئے ہیں. راشن کی تقسیم کے لیے 26 مراکز قائم کیے گئے ہیں. ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی قراقرم ہائی وے پر موجود ہیں.

متعلقہ عنوان :