Live Updates

نوجوان تیز گیند باز عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خوش قسمتی کا نشان بن گئے

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 23:24

نوجوان تیز گیند باز عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خوش قسمتی کا نشان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) نوجوان تیز گیند باز عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خوش قسمتی کا نشان بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ نوجوان تیز گیند باز عمران خان ٹیم کیلئے خوش قسمتی کا باعث بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان دبئی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ عمران خان اب تک پاکستان کی جانب سے 7 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور ان تمام میچوں میں پاکستان کو کسی بھی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔ جن 7 ٹیسٹ میچوں میں عمران خان قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں ان میں سے پاکستان نے 6 میں فتح حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :