وزیراعلیٰ پنجاب کا تصادم سے 2نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

قانون سے کوئی بالا تر نہیں ،واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے‘ شہبازشریف

پیر 26 اکتوبر 2015 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یکی گیٹ میں تصادم کے باعث 2نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے-انہوں نے کہاکہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن عامہ قائم رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد سے سختی نمٹا جائے-

متعلقہ عنوان :