کراچی،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دباوٴ کا شکار ہوگیا

ڈالر کی قیمت خرید 104.49اور فروخت 104.54روپے ہوگئی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 104.50اور فروخت 104.70روپے جاپہنچی

پیر 26 اکتوبر 2015 22:24

کراچی،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دباوٴ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) کاروبار کے ہفتہ کے آغاز پر انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دباوٴ کا شکار ہوگیا تاہم یورو اور برطانوی پاوٴنڈ کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ سے یورو119روپے کی سطح سے گھٹ کر116روپے کی سطح پر آگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 7 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.42روپے سے بڑھ کر 104.49روپے اور قیمت فروخت 104.47 روپے سے بڑھ کر 104.54روپے ہوگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 5 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 104.45 روپے سے بڑھ کر 104.50روپے اور قیمت فروخت 104.65روپے سے بڑھ کر 104.70روپے جاپہنچی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کے روز یورو کی قدر میں 2.70پیسے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 118 روپے سے گھٹ کر 115.30 روپے اور قیمت فروخت 119 روپے سے گھٹ کر 116.30 روپے پر آگئی اسی طرح 90 پیسے کی کمی سے برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت خرید 161.20روپے سے کم ہوکر 160.30 روپے اور قیمت فروخت 162.20 روپے سے کم ہوکر 161.30 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز روپے کی نسبت سعودی ریال کی قدر 27.95روپے اور یو اے ای درہم کی قدر 28.75روپے کی سطح پر برقرار رہی

متعلقہ عنوان :