زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں کی ذاتی نگرانی کروں گا: وزیراعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 22:03

زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں کی ذاتی نگرانی کروں گا: وزیراعظم نواز ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں کی ذاتی نگرانی کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نکا لندن سے پاکستان کیلئے روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئَے کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد وزیراعلی پرویز خٹک سے رابطہ ہوا ہے۔ زلزلے پر افسوس ہے، سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخواہ میں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے این ایم ڈی اے اور پی ایم ڈی اے بھرپور طریقے سے کام کررہے ہیں۔ امدادی کاروائیوں کیلئے وفاقی کی جانب سے بھرپور وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اللہ سے دعا ہے کہ نقصانات کم سے کم ہوں، امدادی کاروائیاں پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا۔ امید ہے عوام بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے جبکہ ذاتی طور پر خود امدادی کاموں کی نگرانی کروں گا۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے زلزلے کے بعد فون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :