ملک بھر میں خوفناک زلزلہ، سوات اور گلگت بلتستان کے سکول بند کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 21:39

ملک بھر میں خوفناک زلزلہ، سوات اور گلگت بلتستان کے سکول بند کرنے کا ..

سوات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) ملک بھر میں خوفناک زلزلے کے بعد سوات اور گلگت بلتستان کے سکول بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو ملک بھر میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔ زلزلے کے باعث سب سے زیادہ شمالی علاقہ جات متاثر ہوئے ہیں۔ زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث سوات اور گلگت بلتستان میں تمام نجی اور سرکاری سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :