Live Updates

عمران خان کو بار کی سیاست میں کبھی دخل اندازی کرنے نہیں دی۔حامد خان

پیر 26 اکتوبر 2015 21:26

عمران خان کو بار کی سیاست میں کبھی دخل اندازی کرنے نہیں دی۔حامد خان

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ بار کے سابق صدرحامد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست کو بار کی سیاست کا حصہ نہیں بنایا اور نہ ہی کبھی عمران خان کو بار کی سیاست میں دخل اندازی کرنے دی۔انہوں نے کہا کہ بار کے انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو مداخلت کا حق دینے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

وہ سوموار کولاہور ہائیکورٹ بار میں سپریم کورٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار پیر کلیم احمد خورشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ حامد خان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد نظر ثانی کے لئے درخواست دائر کی جائے گی۔ حامد خان نے کہا کہ ملک بھرکے وکلاء سیاسی جماعتوں کی مصلحتوں اور برادریوں سے بالا تر ہو کر قانون کی حکمرانی کے لئے ایک ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر میاں اسرار اور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ تمام وکلاء قانون کی حکمرانی،عدلیہ اور آئین کی بالادستی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار پیر کلیم احمد خورشید نے کہا کہ جیت کے بعد ان کی جدوجہد وکلاء اور شہریوں کے حقوق کے لئے ہو گی۔عدلیہ کی آزادی کے ساتھ ساتھ بار کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :