سعودی شہزادہ لبنان میں اپنے ذاتی طیارے پر 2 ٹن منشیات کے ہمراہ گرفتار

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 20:49

سعودی شہزادہ لبنان  میں اپنے ذاتی طیارے پر 2 ٹن منشیات کے ہمراہ گرفتار
لبنان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) سعودی شہزادہ لبنان میں اپنے ذاتی طیارے پر 2 ٹن منشیات کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لبنان کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے سعودی شہزادے عبدالمحسن بن ولید کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی شہزادے کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے ذاتی طیارے کو لے کر سعودی عرب روانہ ہونے والے تھے۔ لبنانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی شہزادے کے طیارے سے 2 ٹن منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ یہ منشیات مشرق وسطی میں لڑرہے جنگجووں کے استعمال میں ہیں۔ اس حوالے سے سعودی شہزادے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :