وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مسلم لیگ(ن) فیصل آباد کے سینئر رہنماء چوہدری شیر علی کی ملاقات

وزیراعظم محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار مسلم لیگ(ن) میری اپنی جماعت ہے اورپارٹی قیادت کے ہر فیصلے کا دل و جان سے احترام کروں گا،چوہدری شیر علی

پیر 26 اکتوبر 2015 20:47

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مسلم لیگ(ن) فیصل آباد کے سینئر رہنماء چوہدری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ(ن) فیصل آباد کے سینئر رہنماء چوہدری شیر علی نے ملاقات کی اور چودھری شیر علی نے ملاقات میں وزیراعظم محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری شیر علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میری اپنی جماعت ہے اورپارٹی قیادت کے ہر فیصلے کا دل و جان سے احترام کروں گا۔وزیر مملکت عابد شیر علی،ایم این اے حمزہ شہبازشریف اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے ۔