پاکستان افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد گوگل نے ہنگامی سروس کا آغاز کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 20:33

پاکستان افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد گوگل نے ہنگامی سروس کا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) پاکستان افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد گوگل نے ہنگامی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان افغانستان میں آج آںے والے خوفناک زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اب گوگل نے ہنگامی سروس کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کی جانب سے شروع کی گئی سروس سےکوئی بھی شخص کسی بھی گمشدہ شخص سے متعلق اطلاع دے سکے گا جبکہ کوئی گمشدہ شخص اپنے متعلق خود بھی اطلاع د ے سکے گا۔

اس سلسلے میں تمام ڈیٹا تک دنیا بھر سے رسائی حاصل کی جاسکے گی۔ گوگل کی جانب سے اس سروس کا آغاز سب سے پہلے دوہزاردس میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کے بعد شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد2015 میں مقبوضہ کشمیراورنیپال میں آنے والے زلزلوں کے دوران بھی گوگل کی اس سروس کا بھرپور استعمال کیا گیا تھا۔گوگل کی اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

متعلقہ عنوان :