وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رابطہ

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 20:00

وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رابطہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نریندر مودی نے آج ملک بھر میں آنے والے زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ نریندر مودی نے زلزلے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں امداد کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو پیش کش کی ہے۔