ملک بھر میں خوفناک زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 153 ہوگئی

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 18:32

ملک بھر میں خوفناک زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 153 ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) ملک بھر میں خوفناک زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو ملک بھر میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کی جانب سے موصول ہونے والی آخری اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 153 ہوگئی ہے جبکہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زلزے کے باعث سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخواہ میں ہوئی ہے۔