نئی دہلی کے گڑ گاوٴں میں پاکستانی فنکاروں سے بدتمیزی کرنیوالے شیوسینا کے 4 غنڈے گرفتار،انتہا پسندوں کی بھارتی مصنفہ کومسلمان کی بنائی گئی ویب سائٹ کیلئے لکھنے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی

اتوار 25 اکتوبر 2015 23:01

نئی دہلی کے گڑ گاوٴں میں پاکستانی فنکاروں سے بدتمیزی کرنیوالے شیوسینا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25اکتوبر۔2015ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے گڑ گاوٴں میں پاکستانی فنکاروں سے بدتمیزی کرنے والے ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے 4 غنڈوں کو گرفتار کرلیا گیا، انتہا پسندوں نے بھارتی مصنفہ چتینہ تھرتھاہالی کومسلمان کی بنائی گئی ویب سائٹ کیلئے لکھنے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے گڑگاوٴں کے اوپن ایئرتھیٹرمیں پاکستانی فن کارپرفارم کررہے تھے کہ شیو سینا کے بدمعاشوں نے حملہ کردیا۔

انتہا پسندوں نے شرکااورپاکستانی فنکاروں سے بدتمیزی کرکیانہیں تھیٹرسے باہرنکال دیا لیکن تھیٹر انتظامیہ ڈٹ گئی اور شیو سینا کے غنڈوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ پاکستانی آرٹسٹوں نے شیو سینا کے حملے کے باوجود اپنی پرفارمنس مکمل کی۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شیو سینا کے چار غنڈووٴں کو گرفتار کرلیا۔ ادھر انتہا پسندوں نے بھارتی مصنفہ چتینہ تھرتھاہالی کومسلمان کی بنائی گئی ویب سائٹ کیلئے لکھنے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دے دی۔

متعلقہ عنوان :