پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم (کل) صبح نجی ایئر لائن کے ذریعے کراچی پہنچیں گئے، پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کے بعد امین فہیم مزید علاج کیلئے لندن روانہ ہو جائیں گے، امین فہیم کی طبیعت ناساز اور وہ بہت کمزور ہو چکے ہیں مگر تشویش کی کوئی بات نہیں، ترجمان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر

اتوار 25 اکتوبر 2015 22:56

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم (کل) صبح نجی ایئر لائن کے ذریعے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے سینئر اور علیل رہنما مخدوم امین فہیم(کل)پیر کی صبح نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچیں گئے، پارٹی ترجمان فرحت اللہ بابرکا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کے بعد امین فہیم مزید علاج کے لئے لندن روانہ ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی دبئی سے کراچی کے لئے امارات ایئرلائن کی معمول کی پرواز میں بکنگ کرا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے چھ صفر چار پیر کی صبح 4 بج کر30 منٹ پر کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے گی۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے امین فہیم کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ امین فہیم کی طبیعت ناساز ہے اور وہ بہت کمزور ہو چکے ہیں مگر تشویش کی کوئی بات نہیں۔ امین فہیم کو وقتی طور پر پاکستان لایا جا رہا ہے۔ وہ پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کریں گے جس کے بعد مزید علاج کے لئے لندن روانہ ہو جائیں گے۔