وزیر اعظم نے ناران میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے بارے نوٹس لے لیا‘ صوبائی حکومت کی ہرممکن مددکرنے کی ہدایت،سیاحوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے،وزیر اعظم،وزیر اعظم کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے رابطہ سیاحوں کونکالنے کیلئے معاونت کی پیشکش، سیاحوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کردیئے گئے ہیں،وزیراعظم صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں،ترجما ن وفاقی حکومت

اتوار 25 اکتوبر 2015 22:54

وزیر اعظم نے ناران میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے بارے نوٹس لے لیا‘ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25اکتوبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ناران میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی اداروں کو سیاحوں کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ،وزیراعظم کاکہنا ہے کہ سیاحوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے۔اتوارکو وزیراعظم نوازشریف نے ناران میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے معاملے کا نوٹسلے لیا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے رابطہ۔ وفاقی سیکرٹری کی طرف سے ناران میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے تعاون کی پیش کش کی گئی ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سڑکوں سے برف صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نے تمام وفاقی اداروں کو سیاحوں کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

، وزیر اعظم نواز شریف نے این ڈی ایم اے کو برفباری کے باعث کاغان اور ناران میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے اور مربوط رابطوں کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو حکم دیا کہ صوبائی حکومت سے ہنگامی طور پر تعاون یقینی بنایا جائے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

موسم بہتر ہوتے ہی سیاحوں کو کاغان ناران سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔دوسری طرف وفاقی حکومت کے ترجمان کاکہنا ہے کہ سیاحوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کردےئے گئے ہیں،وزیراعظم صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سیاحوں کو نکالنے کیلئے فوری ہدایت کی ہیں،شدید ناخشگوار موسم کے باعث آپریشن شروع نہیں ہوسکا ۔صوبائی حکومت کو ہرممکن مدد فراہم کی جارہی ہے ۔ناران ایبٹ آباد روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :