آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان

اتوار 25 اکتوبر 2015 22:29

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25اکتوبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سیمت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ کل پیر کو پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویڑن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، بنوں، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج رات اور سوموارکے روز پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ،بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان، ڈی جی خان، کوئٹہ، قلات ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد(سیدپور 112،زیروپوائنٹ 103، گولڑہ 74، بوکرہ66 ملی میٹر)جبکہ راولپنڈی (شمس آباد 100، چکلالہ 72)، کاکول 85، بالاکوٹ 79، مری 74، گڑھی دوپٹہ 73، مظفرآباد 71، کامرہ 70، راولاکوٹ 62، پٹن، کوہاٹ 49، مالم جبہ 48 ، رسالپور 44، چراٹ 38، کالام 31،سیدوشریف 29، پشاور (ائیرپورٹ 25، سٹی 20)،لوئیر دیر ، کوٹلی 18، دیر 17، منگلا 16، دروش 14، ڈی جی خان، فیصل آباد، جہلم، چکوال 13، کوٹ ادو 12، استور 11، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ 10، چترال، بارکھان، سکردو 09، ملتان، ڈی آئی خان 08، بنوں 07، شورکوٹ، جوہر آباد، گجرات 06، میرکھنی، نورپور تھل، سرگودھا 05، لاہور، منڈی بہاوٴالدین میں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔آج سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیر آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت38ڈگری سینٹی گریڈ اور مٹھی، لسبیلہ، حیدرآباد، تربت میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :