کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے پہلے مرحلہ پرکام کا آغاز آئندہ ماہ متوقع

اتوار 25 اکتوبر 2015 22:26

کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے پہلے مرحلہ پرکام کا آغاز آئندہ ماہ متوقع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25اکتوبر۔2015ء) کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس) کے پہلے مرحلہ پر کام کا آغاز آئندہ ماہ متوقع ہے جس سے مسافروں کو جدید سفری سہولت میسر آئے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق گرین لائن پراجیکٹ 16.85 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس کیلئے وفاقی حکومت فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ حکومت اس منصوبہ کیلئے لاگت تخمینہ کا بیشتر حصے کا فنڈ پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت بھی کوشش کر رہی ہے اس اورینج لائن منصوبے پر جلد کام شروع کیا جاسکے۔ یہ دونوں منصوبے ایک سال کے اندر مکمل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :