ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 14سالہ لڑکا چل بسا، راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں اب تک 1890ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو لایا گیا ،ڈاکٹر ارشد انصاری

اتوار 25 اکتوبر 2015 22:26

ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 14سالہ لڑکا چل بسا، راولپنڈی کے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25اکتوبر۔2015ء) راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 14سالہ لڑکا چل بسا۔ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال راجہ شفیق سرور کے مطابق سنگجانی سے تعلق رکھنے والے 14سالہ لڑکے محمد سعد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل ازیں ڈینگی سے متاثرہ لڑکے کا نجی ہسپتال سے علاج کرایا جارہا تھا تاہم حالت بگڑنے پر اسے ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ارشد انصاری نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں اب تک 1890ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو لایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ارشد نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لیے کوششوں کو مزید تیزکرنے کی ضرورت ہے خصوصاً جن یونین کونسلز سے ڈینگی لاروا بر آمد ہوا ان پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ راول ٹاؤن کی 46یونین کونسلز میں سے 20یونین کونسلز میں انٹی ڈینگی سپرے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ میں بھی یہ عمل بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :