پیپلزپارٹی 5سال تک اقتدارمیں رہی مگر ”حکمرانی “افتخار محمدچوہدری کرتے رہے ہیں‘(ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں بدترین کر پشن ہو رہی ہے ‘پیپلزپارٹی ختم نہیں آئندہ عام انتخابات میں سیاسی مخالفین کو سر پرائز دیں گے،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا انٹر ویو

اتوار 25 اکتوبر 2015 19:09

پیپلزپارٹی 5سال تک اقتدارمیں رہی مگر ”حکمرانی “افتخار محمدچوہدری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25اکتوبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 5سال تک اقتدارمیں رہی مگر ”حکمرانی “افتخار محمدچوہدری کرتے رہے ہیں ‘(ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں بدترین کر پشن ہو رہی ہے اور انہیں کوئی پوچھنا والا نہیں ‘پیپلزپارٹی ختم نہیں آئندہ عام انتخابات میں سیاسی مخالفین کو سر پرائز دیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اسکی کابینہ دونوں کا بہت برا حال ہے اور (ن) لیگ والوں سے جب بھی کر پشن کے سیکنڈ لزپر بات کی جائے تو یہ جواب دینے کی بجائے ”چور مچائے شور “کی پا لیسی کے تحت سوال کر نیوالوں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں پیپلزپارٹی کے پانچ سال دور اقتدار میں حکمرانی جسٹس افتخار محمد چوہدری کرتے رہے اور پیپلزپارٹی کی بجائے صرف (ن) لیگ والوں کو ”انصاف “دیتے اور انکی امنگوں کے مطابق پیپلزپارٹی کے خلاف فیصلے کرتے رہے اور ہمیں ایک بھی آرام سے حکو مت نہیں کر نے دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :