ہنگو ،سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے 5اہلکار زخمی، کوہاٹ سی ایم ایچ ہسپتال منتقل

اتوار 25 اکتوبر 2015 19:07

ہنگو ،سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے 5اہلکار زخمی، ..

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25اکتوبر۔2015ء) ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش،علاقہ شاہوں خیل میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے 5اہلکار زخمی، کوہاٹ سی ایم ایچ ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع ہنگو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔جبکہ سرکاری زرائع جے مطابق طوفانی بارش کے باعث ہنگو کے علاقہ شاہوں خیل میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے پانچ اہلکار حوالدار شوکت، سپاہی یونس ،صادق،حمزہ اور اویس زخمی ہو گئے جس کو فوری طور پر کوہاٹ سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :