فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کی ضرورت ہے،شاہ سلمان بن عبدالعزیز

اتوار 25 اکتوبر 2015 17:49

فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کی ضرورت ہے،شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 اکتوبر۔2015ء) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے دارلحکومت ریاض میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی اہمیت کے متعدد موضوعات اور علاقے کے عمومی حالات زیر بحث آئے۔ اس ضمن میں مسجد اقصیٰ میں پیش آنے حالیہ واقعات اور شام کے حوالے تازہ صورتحال بھی گفتگو میں نمایاں رہی۔