امریکی کلیسا میں تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا

اتوار 25 اکتوبر 2015 17:37

امریکی کلیسا میں تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 اکتوبر۔2015ء) امریکی کلیسا میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیاہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطا بق واشگنٹن میں ملک کے دوسرے بڑے کیتھڈرل کلیسا میں منعقدہ ایک تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اہم پیغامات دیے جانے والے پروگرام سے خطاب کرنے والے شمالی امریکہ اسلامی سوسائٹی کے صدر امام محمد مجید نے کہا کہ اس امر کی ضرورت ہے کہ آپ کسی بھی دین سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں انسانوں کے درمیان ان کے دین و ایمان کے مطابق تفریق بازی نہیں کی جانی چاہیے۔

تقریب میں تمام مذاہب کے نمائندوں اور مختلف اعتقاد سے تعلق رکھنے والی شہری تنظیموں کو مشترکہ طور پر رواداری کو اپنانے کی اپیل بھی کی گئی ۔ ۔تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ تمام تر مذاہب روداری کا درس دیتے ہیں۔اس تقریب کے اختتام پر شہری تنظیموں کے نمائندوں نے تقریب کے مرکزی خیال کے حوالے سے ایک اعلامیہ پر دستخط بھی کیے۔