Live Updates

بلدیاتی انتخابات: عمران خان کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 اکتوبر 2015 17:31

بلدیاتی انتخابات: عمران خان کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر۔2015ء) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی مہم جاری، عمران خان نے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری ایام میں خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا، 28 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام جبکہ 29 اکتوبر کو لاہور میں پارٹی کے انتخابی امیدواروں کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کو تقویت دینے کے لئے انتخابی مہم کے آخری ایام میں خود میدان میں اتریں گے، اس ضمن میں عمران خان اٹھائیس اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جبکہ انتیس اکتوبر کو وہ لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کے اجتماع سے خطاب کریں گے، لاہور میں تحریک انصاف نے دو سو چوہتر یونین کونسلوں میں سے دو سو چھیاسٹھ حلقوں میں امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

بعض حلقوں میں پارٹی رہنماؤں کی کمزور انتخابی مہم کے باعث عمران خان خود میدان میں اتر رہے ہیں، عمران خان پارٹی کارکنوں رہنماؤں اور عہدیداروں کو پولنگ ڈے کے حوالے سے ہدایات بھی دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات