روٹ کی وکٹ اہم تھی ، وقار یونس کے پلان کے مطابق باؤلنگ کرائی : وہاب ریاض

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 20:41

روٹ کی وکٹ اہم تھی ، وقار یونس کے پلان کے مطابق باؤلنگ کرائی : وہاب ریاض

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار24اکتوبر۔2015ء ) دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز کے ہیرو وہاب ریاض کہتے ہیں کہ انہوں نے پلان کے مطابق باؤلنگ کرائی، اور وہ ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی کے لئے جان لگاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تیسرے روز شاندار کارکردگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے وہاب ریاض نے کہا کہ وہ بھی اپنی پرفارمنس سے خوش ہیں ، انہوں نے ہیڈ کوچ وقار یونس کے دئیے ہوئے پلان کے مطابق باؤلنگ کرائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی اننگز میں جو روٹ سمیت اہم بلے بازوں کو آؤٹ کیا جس سے ٹیم کو فائدہ ہوا ۔ قومی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ صرف دبئی ٹیسٹ کی بات نہیں ہے بلکہ وہ ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے جان لگاتے ہیں ۔