وزیراعظم نواز شریف امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کا دورہ کرنے والے ملک کے پہلے سربراہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 اکتوبر 2015 22:04

وزیراعظم نواز شریف  امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کا دورہ کرنے والے ملک ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23اکتوبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کا دورہ کرنے والے ملک کے پہلے سربراہ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں دورہ امریکہ کے سلسلے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں قیام کے دوران وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر بارک اوبامہ سمیت دیگر کئی اہم رہنماوں سے اہم ملاقاتیں کی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم کی جانب سے امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کا بھی دورہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کا دورہ کرنے والے ملک کے پہلے سربراہ ہیں۔