مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے اپنی ہی جماعت کیخلاف بغاوت کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 اکتوبر 2015 22:04

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے اپنی ہی جماعت کیخلاف ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23اکتوبر 2015 ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے اپنی ہی جماعت کیخلاف بغاوت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں بھی انتخابی مہم کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے لاہور کی یونین کونسل 187 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے اپنی جماعت سے بغاوت کرتے ہوئے آزاد امیدوار شہزاد شفیع کے حق میں نکل آئے ہیں۔ شیخ روحیل نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ولید کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی گیدڑ شیر کی کھال پہن کر آگیا ہے۔ شیخ روحیل اصغر نے یونین کونسل 187 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی سرعام مخالفت کا اعلان کردیا ہے۔