صرف 500 روپے ٹیکسی کے کرائے سے بچنے کیلئے خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور پر زیادتی کا الزام عائد کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 اکتوبر 2015 21:58

صرف 500 روپے ٹیکسی کے کرائے سے بچنے کیلئے خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور پر زیادتی ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23اکتوبر 2015 ء) صرف 500 روپے ٹیکسی کے کرائے سے بچنے کیلئے خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور پر زیادتی کا الزام عائد کردینے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جہاں خواتین کیخلاف زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں وہیں دوسری جانب کچھ خواتین کی جانب سے اپنے مختلف مقاصد حاصل کرنے کیلئے کسی مرد پر زیادتی کا الزام عائد کرکے اسے بدنام کردیا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں بھارت میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے صرف 500 روپے ٹیکسی کے کرائے سے بچنے کیلئے ٹیکسی ڈرائیور پر زیادتی کا الزام عائد کردیا جس کے باعث ٹیکسی ڈرائیور کو 6 ماہ تک بے بنیاد الزام کا کیس بھگتنا پڑا۔ تاہم 6 ماہ بعد بالاخر عدالت سے اس کی بے گناہی ثابت ہوگئی ہے۔