دنیا کواقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی فوجیوں کی قربانی نہیں بھولنی چاہیے ،پاک فوج

پاکستان نے دنیا میں امن کے فروغ اورخوشحالی کیلئے اپنا کردار اداکیا ہے،آئی ایس پی آرکااقوام متحدہ کا دن منانے کے موقع پر پیغام

جمعہ 23 اکتوبر 2015 21:54

دنیا کواقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی فوجیوں کی قربانی نہیں بھولنی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) پاک فوج کاکہناہے کہ دنیا کواقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی فوجیوں کی قربانی نہیں بھولنی چاہیے ،24اکتوبرکو اقوام متحدہ کا دن منانے کے موقع پرفوج کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی فکر کی بنیاد پرپاکستان نے دنیا میں امن کے فروغ اورخوشحالی کیلئے اپنا کردار اداکیا ہے پاکستان نے 1960ء میں اقوام متحدہ کے امن آٓپریشن میں حصہ لینا شروع کیاتھا اور سب سے پہلے کانگو میں اپنے فوجی اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھیج دیئے تھے گزشتہ 55سال سے پاکستان اقوام متحدہ کے امن فوجی مشنز میں سب سے زیادہ فوجی خدمات اداکرنیوالاملک ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا کہ پاکستانی فوج نے دنیا میں امن کے قیام اور سلامتی کیلئے اقوام متحدہ کی امن فوج میں بہت اہم کردار ادا کیاہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے دنیاکے کافی ممالک میں 23ممالک میں تقریباً ایک لاکھ60ہزار فوجی 41مشنز میں امن کے قیام کیلئے تعینات کئے ہیں کئی سالوں تک اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والا ملک تھا اس وقت تقریباً 6مختلف مشنز میں پاکستان کے ہر رینک میں7ہزار5 سو سے زائد فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مختلف مشنز میں ڈیوٹی دینے کے دوران اب تک 144 پاکستانیوں نے جان کانذرانہ پیش کیا ہے ان میں23 افسران بھی شامل تھے۔ بیان میں کہاگیا کہ اتنی تعداد میں پاکستانی فوجی ڈیوٹی کے دوران زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آئی ا یس پی آر کے مطابق دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی فوجیوں کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :