وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو ناکام بنانے کیلئے متحرک بھارتی لابی ایک مرتبہ پھر اپنی کوششوں میں ناکام

وزیراعظم کے یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس سے خطاب کے دوران ایک شخص سے نعرے بازی کرا کر تقریب میں خلل ڈالنے کی کوشش،سیکورٹی اہلکاروں نے باہر نکال دیا،مستی خان نامی شخص کی سیکورٹی اہلکاروں کو بھی دھمکیاں مستی خان نامی شخص بھارتی لابی کا بندہ ہے اس کے بھارتی سفارتخانے اور دیگر لابیوں سے تعلقات ہیں،ذرائع ایسا واقعہ بھارتی لابی ہی کی مذموم کوشش ہوسکتا ہے ،تجزیہ کار

جمعہ 23 اکتوبر 2015 21:46

وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو ناکام بنانے کیلئے متحرک بھارتی لابی ایک ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کو ناکام بنانے کیلئے متحرک بھارتی لابی ایک مرتبہ پھر اپنی کوششوں میں ناکام ہو گئی، وزیراعظم کے یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس سے خطاب کے دوران ایک شخص کی نعرے بازی کرا کر تقریب میں خلل ڈالنے کی کوشش ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف جب یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ایک مستی خان نامی شخص تقریب میں کھڑا ہو گیا اور اس نے نعرے بازی شروع کر دی اور ہاتھ میں پکڑا ہوا کتبہ لہرانے کی کوشش کی، نوجوان نے اپنا نام مستی خان بلوچ بتایا اور کہاکہ اس کا تعلق بنیادی طور پر بلوچستان سے ہے، وہ بلوچ اور امریکی شہری بھی ہے، تاہم اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے تقریب میں ہلڑ بازی کرنے والے شخص کو باہر نکال دیا، اس دوران بھی وہ محافظوں کو دھمکتا رہا کہ وہ امریکی شہری ہے وہ اسے ہاتھ نہ لگائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مستی خان نامی شخص بھارتی لابی کا بندہ ہے اور اس کے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے اور دیگر لابیوں سے تعلقات ہیں۔ تجزیہ کاروں نے اس واقعہ کو پہلے دن سے ہی وزیراعظم کے دورہ کی مخالف بھارتی لابی کی ناکام کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چونکہ وزیراعظم نے امریکی صدر اوباما سمیت دیگر حکام سے کامیاب ملاقاتیں کیں اور ان کا دورہ بھی انتہائی کامیاب رہا جو کہ بھارتی لابی کو ایک آنکھ نہ بھایا، اس نے آخری روز اپنی سازش کو کامیاب بنانے کیلئے اس قسم کی مذموم حرکت کی جو کہ ناکام رہی اور اس سے بھارت کا سازشی چہرہ ایک مرتبہ پھر عوام کے سامنے آ گیا۔

متعلقہ عنوان :