ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کو پاکستانی اور ہندوستانی نوجوانوں کا بھرپور جواب

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 اکتوبر 2015 21:18

ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کو پاکستانی اور ہندوستانی نوجوانوں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23اکتوبر 2015 ء) ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کو پاکستانی اور ہندوستانی نوجوانوں کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستان مخالفت میں ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے ہر حد پار کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے پاکستانی اور ہندوستانی نوجوانوں نے مل کر شیو سینا کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ دونوں ممالک کے نوجوانوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ایک دوسرے کے ملک کی عوام کیلئے محبت کا اظہار دلچسپ پیغام کی مدد سےکیا جارہا ہے۔