کالعدم تحریک طالبان کی جڑیں افغانستان میں ہیں : وزیراعظم کا امریکی ادارہ برائے امن میں تقریب سے خطاب

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 اکتوبر 2015 19:40

کالعدم تحریک طالبان کی جڑیں افغانستان میں ہیں : وزیراعظم کا امریکی ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23اکتوبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ترجیح کالعدم تحریک طالبان کا خاتمہ ہے جس کی جڑیں افغانستان میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی ادارہ برائے امن میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئَے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے قیام کیلئے اس ادارے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

معیشت کی بہتری کیلئے دلیرانہ فیصلے کیے جس کے باعث پاکستانی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ ملک میں جمہوریت مستحکم اور دہشت گردی ختم ہورہی ہے۔ پاکستان میں ٹارگٹد کاروائیوں کی بدولت امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کیخلاف دنیا میں سب سے بڑی فوجی مہم جوئی ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کو مار بھگایا گیا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کا راستہ روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ قربانیاں دی گئی ہیں۔ پاکستان کی ترجیح کالعدم تحریک طالبان کا خاتمہ ہے جس کی جڑیں افغانستان میں ہیں۔تفصیلات وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان افغانستان سے اچھے تعلقات جبکہ بھارت سے تناو کم کرنے کا خواہاں ہے۔ بطور ذمہ دار ایٹمی طاقت پاکستان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے۔ وزیراعظم کی تقریر کے دوران اس وقت کچھ بدنظمی پیدا ہوئی جب کچھ افراد کی جانب سے نعرے بازی شروع کردی گئی تاہم انتظامیہ نے فوری طور پر اس صورتحال پر قابو پالیا۔