ہسپانوی کھرب پتی نے دنیا کے امیر ترین شخص بننے کی دوڑ میں مائیکروسافٹ کے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 اکتوبر 2015 19:10

ہسپانوی کھرب پتی نے دنیا کے امیر ترین شخص بننے کی دوڑ میں مائیکروسافٹ ..
میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23اکتوبر 2015 ء) ہسپانوی کھرب پتی نے دنیا کے امیر ترین شخص بننے کی دوڑ میں مائیکروسافٹ کے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طویل عرصے بعد دنیا کی سب سے بڑی سافٹ وئیر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھن گیا ہے۔ بل گیٹس سے یہ اعزاز ایک ہسپانوی کھرب پتی میگناٹے اورٹیگو نامی شخص نے چھینا ہے جو دنیا کی معروف ترین کپڑا ساز کمپنی زارا کے بانی اور مالک ہیں۔

(جاری ہے)

اورٹیگو کی کل دولت کی موجودہ مالیت 8-79 ارب ڈالر ہے جبکہ بل گیٹس کی کل دولت کی مالیت 2-79 ارب ڈالر ہے۔ اورٹیگو کی دولت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیران کن طور پر 4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اورٹیگو ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے تاہم 40 برس کی عمر میں انہوں نے معروف کپڑا ساز کمپنی زارا کی بنیاد رکھی جس کا کاروبار دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گیا۔ اور اب بالاخر وہ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :