لاہور ‘10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

جمعہ 23 اکتوبر 2015 19:07

لاہور ‘10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) 9 محرم الحرام کے موقع پر اسلام آباد اور سندھ کے 5 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند رہی جبکہ لاہور میں 10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بند کی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور بدین میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس رات گیارہ بجے تک بند رہے گی جس کے بعد بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ان علاقوں میں تمام کمپنیوں کی انٹرنیٹ وائرلیس سروس بند کر دی گئی ہے تاہم براڈبینڈ سروس کو بند نہیں کیا گیاپی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10 محرم الحرام کے موقع پر لاہور میں بھی انٹرنیٹ سروس بند کی جائے گی۔