لاہور کی مشہور تاریخی جی پی او عمارت میٹروٹرین منصوبے کی نظر ہونے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 اکتوبر 2015 18:40

لاہور کی مشہور تاریخی جی پی او عمارت میٹروٹرین منصوبے کی نظر ہونے کا ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23اکتوبر 2015 ء) لاہور کی مشہور تاریخی جی پی او عمارت میٹروٹرین منصوبے کی نظر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے کی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر واقع تاریخی جی پی او عمارت کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس عمارت کو گرا کر اس کی جگہ پر میٹرو ٹرین کا پل تعمیر کیا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے مشہور تاریخی جی پی او عمارت کو گرا دیے جانے کی خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :