گوجرانوالہ: بس الٹنے سے جاں بحق ہونیوالے سترہ زائرین کی میتیں ان کے گھروں میں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار

جمعہ 23 اکتوبر 2015 14:23

گوجرانوالہ: بس الٹنے سے جاں بحق ہونیوالے سترہ زائرین کی میتیں ان کے ..

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اکتوبر2015ء) خانیوال کے قریب بس الٹنے سے جاں بحق ہونیوالے گوجرانوالہ کے سترہ زائرین کی میتیں ان کے گھروں میں پہنچیں تو علاقے میں صف ما تم بچھ گئی، ہر آنکھ اشکبار ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے علاقے محلہ رضا آباد سے تعلق رکھنے والے زائرین مختلف مزارات اولیاء پر حاضری کیلئے بدھ کے روز بس کے ذریعے روانہ ہوئے جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ گزشتہ رات خانیوال کے علاقہ اڈہ چوراسی پل کے قریب زائرین کی بس موڑ کاٹتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت سترہ زائرین زندگی کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔