شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں 9محرم کے جلوس

جمعہ 23 اکتوبر 2015 12:29

شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں 9محرم کے جلوس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اکتوبر2015ء) .حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ۔ کئی شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بندہے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں نو محرم کا مرکزی جلوس دن 11 بجے نشتر پارک سے برآمد ہو گا،اس وقت شہر بھر سے کچھ جلوس، مرکزی جلوس میں شامل ہونے کے لیے مختلف علاقوں سے نکل گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نویں محرم کا جلوس سیکٹرجی 6 سے برآمد ہوگا۔بنوں میں آج شام5 بجے سے 10 محرم کی شام 5 بجے تک جلوس کی گز گاہوں پر کرفیو نافذ رہے گا جبکہ امن کمیٹی ممبران کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو ہر آنے جانے والے پر نظر رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :